حافظ حمداللہ

انسانی شکل میں اگر شیطان ہوتا تو شیخ رشید جیسا ہوتا، پی ڈی ایم ترجمان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ  کا کہنا ہے کہ  انسانی شکل میں اگر شیطان ہوتا تو شیخ رشید جیسا ہوتا۔ وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران نیازی ایک طرف امن وامان کا مسئلہ پیدا کررہا ہے تو دوسری طرف آئینی بحران پیدا کرکے پورے سسٹم کو ڈی ریل کرنا چاہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمد اللہ نے  شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے حافظ حمداللہ نے کہا کہ شیخ رشید اسٹیبلشمنٹ کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے کرآئین سے بغاوت کا مرتکب ہورہا ہے۔ پی ڈی ایم ترجمان کا کہنا ہے کہ یخ رشید اور عمران نیازی کی سب سے بڑی پریشانی اسٹیبلشمنٹ کی نیوٹریلٹی ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  شیخ رشیدکے کہنے پر اسٹیبلشمنٹ مداخلت نہیں کریگی۔ حافظ حمداللہ نے کہا کہ شیخ رشید صاحب سن لو عمران نیازی کے کرسی بچانے کیلئے کوئی نہیں آئیگا، نیازی کو اپنوں نے بھی ساتھ نہ دینے کا دو ٹوک جواب دےدیا۔ پی ڈی ایم ترجمان نے کہا کہ  شیخ رشید آپکی سیاست لال حویلی میں نہیں نالہ لئی میں دفن کرکے دم لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے