امتیاز شیخ

وفاق کے پاس صلاحیت نہیں تو سوئی سدرن گیس کمپنی ہمارے حوالے کریں ، امتیاز شیخ

کراچی (پاک صحافت)  وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے گیس بحران سے متعلق وفاقی وزیر حماد اظہر کو ایک خط کے ذریعے پیشکش کی ہے کہ اگر وفاق کے پاس صلاحیت نہیں تو سوئی سدرن گیس کمپنی ہمارے حوالے کریں ،  ہم گیس کی پیداوار اور درست تقسیم کرکے دکھا سکتے ہیں۔ وزیر تواناٸی سندھ نے خط میں لکھا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے شہری لکڑی، کوئلے، اور سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور اور انکی جانوں کو خطرات لاحق ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے حماد اظہر کو  ارسال کئے گئے خط میں لکھا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 158، ٹو تھرڈ پیداوار پر استعمال کا پہلا حق دیتا ہے ، صوبے کو گیس پیدا کرنے کے باوجود حق سے محروم کیا جارہا ہے ، گزشتہ تین سالوں سے تسلسل کے ساتھ سندھ کی گیس پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے۔ اب تو حالات یہ ہیں کہ کراچی کے شہری ملازمتوں پر اور بچے بھوکے اسکول جانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ نومبر کے مہینے سے سندھ میں گیس کی بندش اور لو پریشر کے نتیجے تجارتی حب کراچی کے مکین مشکلات کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ امتیاز شیخ نے خط میں یہ بھی لکھا کہ سندھ کی گیس ضرورت 750 اور فراہمی 560 ایم ایم سی ایف ڈی دی جارہی ہے ، آئین پاکستان گیس پیدا کرنے والے صوبے کو استعمال کا ترجیحی حق دیتا ہے ، سندھ کے ساتھ آرٹیکل 158 کے مطابق شدید زیادتی کی جارہی ہے۔ گیس بحران کے باعث سندھ کا صنعتی پہیہ جام، مزدور بیروزگار، برآمدی کارخانے آرڈرز پورے کرنے میں ناکام اور ملک بیرونی آمدن سے محروم ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے