نفیسہ شاہ

موجودہ نااہل حکومت پارلیمانی روایات سے نا واقف ہے، نفیسہ شاہ

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے حکومت کی جانب سے متنازع بل پاس کرنے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ نااہل حکومت پارلیمانی روایات سے نا واقف ہے۔ نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی پالیسی سے متعلق اپوزیشن اور پارلیمان کو بائے پاس کرنا باعثِ تشویش ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پی پی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پہلی قومی سلامتی پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے، قومی سلامتی سے متعلق پارلیمان لاعلم ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ قومی سلامتی پالیسی کے معاملے پر پارلیمان کو اعتماد میں نہ لینا ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔

واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے جاری بیان میں مزید کہا کہ حکومت کنٹینر کی سیاست اور پارلیمان کو بے توقیر کرنے سے باز آئے۔ حکومت کی جانب سے پہلی قومی سلامتی پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے، جس سے  پارلیمان لاعلم ہے۔ اپوزیشن اور پارلیمان کو بائے پاس کرنا باعثِ تشویش ہے، موجودہ نااہل حکومت پارلیمانی روایات سے نا واقف ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان میں لوگ کھلے دل سے بات سنتے ہیں، راحیلہ درانی

لاہور (پاک صحافت) بلوچستان اسمبلی کی سابق اسپیکر راحیلہ درانی نے کہا ہے کہ بلوچستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے