فاروق ستار

میری خواہش ہے کہ عوام میں سے کوئی وزیرِ اعظم بن کر سامنے آئے، فاروق ستار

کراچی (پاک صحافت) ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے پاکستان میں ہونے والے آئندہ عام انتخابات سے متعلق بات کرتے ہوئے اپنی خواہش کا ظہار کر دیا۔ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ  میری خواہش ہے کہ عوام میں سے کوئی وزیرِ اعظم بن کر سامنے آئے۔

تفصیلات کے مطابق فاروق ستار نے حال ہی میں نجی ٹی و ی کے ایک کامیڈی شو میں بطور مہمان شرکت کی، اس دوران انہوں نے کئی سوالوں کے جواب دیے۔  ایک سوال کہ پاکستان میں آئندہ ہونے والے الیکشن میں وزیر اعظم کون بنے گا؟ کا جواب دیتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ جیسے جانداروں کے لیے آکسیجن اور مچھلی کے لیے پانی ضروری ہے، ہم سیاست دانوں کے زندہ رہنے کے لیے الیکشن بہت ضروری ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ میں خواہش کا اظہار تو ضرور کر سکتا ہوں مگر واضح بتا نہیں سکتا ہوں۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہو گی کہ بلاول بھٹو زرداری کے فارم ہاؤسز اور کھیتوں میں کام کرنے والے ہاری (کسان) کا بیٹا وزیرِ اعظم بن جائے، یا پی پی پی کا کوئی کارکن وزیرِ اعظم بن جائے۔ اسی طرح میری خواہش ہے کہ مسلم لیگ ن کی انڈسٹریز میں کام کرنے والا کوئی ملازم وزیرِ اعظم بن جائے جو پڑھا لکھا ہو اور سیاسی سوجھ بوجھ بھی رکھتا ہو۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے