شہبازشریف محسن نقوی

وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات، سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات ہوئی جس میں سیکیورٹی صورتحال، پی سی بی امور پر بات چیت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے ملاقات کی، اس دوران محسن نقوی نے وزیراعظم سے وزارت داخلہ، وزارت انسداد منشیات، سیکیورٹی صورتحال اور پی سی بی امور پر بات چیت کی۔

اس دوران وزیر داخلہ نے ملک بھر میں بجلی چوری کی روک تھام سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ایف آئی اے کو دیے گئے ٹاسک کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا جبکہ وزیراعظم کو ایف آئی اے اور نیکٹا کی مجوزہ اصلاحات اور ری اسٹرکچرنگ پلان پر بھی بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بجلی چوروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے، بجلی چوروں سے کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے۔

اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ ملاقات میں ملکی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے