مریم نواز

عمران دور میں پاکستان کا نمک بیچنے والوں پر مقدمہ چلانے کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز نے عمران خان دور میں پنک راک سالٹ کی غیرقانونی الاٹمنٹ پر کیس نیب میں بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ کے منصوبوں کے متعلق اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ معدنیات کی نیلامی میں انٹرنیشنل سرمایہ کاروں کو بھی مدعو کیا جائے۔ ملکی ذخائر کو کوڑیوں کے بھاؤ فروخت نہیں ہونے دیں گے۔ صرف اوپن آکشن کے ذریعے نیلامی ہونگی۔ مائنز اور منرلز ڈیپارٹمنٹ کی 18 ڈویلپمنٹ سکیموں کیلئے فنڈز فوری فراہم کئے جائیں گے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ کان میں کام کرنے والے مزدوروں کی حفاظت کے قوانین پر محکمہ عملدرآمد یقینی بنائے۔ انہوں نے چنیوٹ میں خام لوہے کی مائننگ کا پراجیکٹ شروع کرنے کیلئے 7 روز میں جامع پلان طلب کرلیا۔

وزیراعلی کا مارگلہ ہلز سے لائم سٹون نکالنے والے ٹھیکیداروں سے 4 ارب روپے کے بقایاجات کی ریکوری کیلئے فوری اقدامات کا حکم، پنک سالٹ کی ویلیو ایڈڈ پراڈکس پر جامع پلان مرتب کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے مواقع پیدا کریں گے، فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ صوبہ میں لائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے