بھارتی وزیر خارجہ

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ڈھانچہ پرانا ہوچکا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ

نیویارک (پاک صحافت) بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ڈھانچہ پرانا ہوچکا ہے اس میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کا موجودہ ڈھانچہ بہت پرانا اور غیرموثر ہوگیا ہے۔ سلامتی کونسل کی اصلاحات کو اقوام متحدہ کے ارکان کی کافی حمایت حاصل ہے۔ نیز سلامتی کونسل کو اس طرح دیکھا جاتا ہے کہ دوسرے براعظم اور خطے اپنے مستقبل کا جائزہ لینے والے اجلاس میں ووٹ دینے کے حق سے مکمل طور پر محروم ہیں۔

بھارتی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت اپنی طرف سے اس سلسلے میں ایک بڑی ذمہ داری لینے کے لیے تیار ہے اور ہم جو چاہتے ہیں وہ اس اہم مسئلے پر سنجیدہ اور دیانتدارانہ مذاکرات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کے ڈھانچے میں اصلاحات انتہائی ضروری ہیں تاکہ اس کو مزید موثر اور فعال بنایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں

بنلسون

نیلسن منڈیلا کا پوتا: فلسطینیوں کی مرضی ہماری تحریک ہے

پاک صحافت جنوبی افریقہ کے سابق رہنما نیلسن منڈیلا کے پوتے نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے