آصف زرداری

یوم پاکستان قائداعظم کے دکھائے ہوئے راستے پر چلنے کا نام ہے۔ آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) آصف زرداری نے یوم پاکستان کے موقع پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن بانی پاکستان قائداعظم کے دکھائے ہوئے راستے پر چلنے کا نام ہے۔ ہمیں قائد کے فلسفے اور مشن پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ آج کے دن ملک کے لئے قربانیاں دینے والوں اور ملکی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے۔ ضد، انا، جھوٹ اور نفرت نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا ہے ہمیں اپنے رویوں میں تبدیلی لانی چاہئے۔

آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو نے ہمیں حب الوطنی کا درس دیا ہے۔ شہید ذوالفقار بھٹو نے پاکستان کو جوہری پروگرام جبکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے میزائل ٹیکنالوجی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زبردستی عوام پر مسلط کئے گئے حکمرانوں نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ مضبوط، مستحکم اور ترقی یافتہ پاکستان کے لیے وفاق کی تمام اکائیوں سے انصاف کرنا ہوگا۔ سماجی اور معاشی انصاف ریاست کے ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں

امیر مقام

علی امین کی پریس کانفرنس حساس مسئلے پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ہے۔ امیر مقام

اسلام آباد (پاک صحافت) امیر مقام کا کہنا ہے کہ علی امین کی پریس کانفرنس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے