الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے این اے 46 اور این اے 47 کا تحریری فیصلہ جاری کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے این اے 46 اور این اے 47 میں بے ضابطگیوں کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فیصلے کے مطابق انجم عقیل اور طارق فضل چودھری کو کامیاب قرار دیا گیا ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے دو رکنی بنچ نے فارم 47 میں مبینہ بے ضابطگیوں پر پی ٹی آئی کے امیدواروں عامر مغل اور شعیب شاہین کی دائر درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

الیکشن کمیشن نے شعیب شاہین اور عامر مغل کی درخواست مسترد کرتے ہوئے این اے 46 سے انجم عقیل کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بحال کردیا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ سیکشن 92 کے تحت فارم 47 کی تیاری کیلئے امیدواروں کو نوٹس کرنا ضروری نہیں، ریٹرننگ افسران نے فارم 47 مرتب کرنے کیلئے تمام امیدواروں کو نوٹس بھیجا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے