وفاقی وزیر فواد چوہدری

وفاقی وزیر کی برتھ ڈے پارٹی، کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑاتی ویڈیوز و تصاویر وائرل

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر نے اپنی برتھ ڈے پارٹی میں کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑائی ہیں جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ پارٹی میں شریک کسی ایک فرد نے بھی ماسک نہیں پہنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی اہلیہ کی جانب سے ان کی برتھ ڈے پارٹی منائی گئی ہے۔ جس میں اداروں و فنکاروں سمیت متعدد افراد مدعو ہیں۔ جبکہ قوالی پر رقص بھی کیا جارہا ہے۔ ویڈیو اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پارٹی میں شریک کسی فرد نے ماسک نہیں پہنا اور نہ ہی سماجی فاصلے کی رعایت کا خیال رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب حکومت کی جانب سے عام شہریوں کو ماسک پہننے اور سماجی فاصلے سمیت دیگر کورونا ایس او پیز کی رعایت لازمی قرار دی گئی ہے جبکہ مخالفت کی صورت میں جرمانے اور قید کی سزائیں بھی سنائی گئی ہیں۔ ایک عام شہری کا روزگار کورونا کے بہانے بند کیا گیا ہے لیکن وفاقی وزیر بغیر کسی رعایت کے پارٹی منارہے ہیں۔ شاید حکومت کی جانب سے فواد چوہدری کو استثنی حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے