شاہد خاقان عباسی

حکومت خود ہی گرنے جارہی اسے گرانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے خود ہی گرنے جارہی ہے۔ اسے گرانے کی ہمیں کوئی ضرورت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہر روز بجلی اور پیٹرول مہنگا ہورہا ہے۔ آئے دن حکومت کوئی ںیا ٹیکس لگارہی ہے۔ اب پی ٹی آئی حکومت آئی ایم ایف کی ایماء پر پاکستانی شہریوں پر تیرہ سو ارب کے نئے ٹیکس لگانے جارہی ہے۔ عوام مہنگی اور ٹیکسوں کے بوجھ تلے دب گئے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا ہے کہ جہانگیرترین کے عشائیے میں شامل پی ٹی آئی کے چالیس ارکان نے حکومت کے خلاف عدم اعتماد کا اعلان کیا ہے۔ حکومت کے متعدد ارکان اپوزیشن کے ساتھ ملنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اپنی نااہلی کی وجہ سے جلد حکومت خود ہی گرنے جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے