شیری رحمان

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی نے سمندری طوفان سے متعلق خبردار کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے سمندری طوفان بپرجوائے سے متعلق خبردار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمندری طوفان کیٹی بندر گاہ سے ضرور ٹکرائے گا، کیٹی بندر، ٹھٹھہ بدین وغیرہ متاثر ہوئے ہیں۔ گزشتہ سیلاب کے متاثرین تاحال مشکلات کا شکار تھے، اب سمندری طوفان آگیا۔

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ لوگ جگہ خالی کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں لیکن ان کی زندگی عزیز ہے، انہیں زبردستی نکالیں گے۔ دوسری طرف چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے بتایا کہ 1لاکھ کے قریب افراد کو کل شام تک محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ طوفان کے اثرات سمیت موسمیاتی نقصانات پر کنٹرول کے اقدامات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے