شہباز شریف

یقین ہے کہ سندھ حکومت وزیرِاعلی سندھ کی قیادت میں زندگی کو معمول پر لائے گی۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ سندھ حکومت وزیراعلی سندھ کی قابل اور باصلاحیت قیادت میں زندگی کو معمول پر لائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بات ہوئی ہے، کراچی میں موسلا دھار بارشوں سے نقصانات پر دکھ ہے۔ یقین ہے کہ سندھ حکومت وزیراعلیٰ سندھ کی قابل قیادت میں زندگی کو معمول پر لائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ سندھ حکومت کو ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی ہے۔ متاثرین کی بحالی کے لئے کوئی کسر باقی نہیں رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت ملک کے دیگر حصوں میں اموات پر دکھ ہے، کرنٹ لگنے جیسے واقعات کے تدارک کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے