کورونا

ملک میں کورونا کی صورتحال خراب، ایک دن میں 110 اموات، 5364 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا کی صورت حال مزید بگڑ گئی، ایک ہی دن میں 110 افراد کوروناکے باعث دم توڑ گئے، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق نئی اموات سامنے آنے کے بعد کورونا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 15982 ہو گئی ہے۔  این سی او سی کے مطابق مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 64481 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5364 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ 45182 تک جا پہنچی ہے، تاہم ملک میں فعال کیسز کی تعداد 78425 ہے۔

تفصیلات کے مطابق مک میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 8 اعشاریہ 31 فیصد رہی۔ سرکاری پورٹل کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4123 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 50775 ہو گئی ہے۔ خیال رہے کہ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 270963 ہوگئی ہے جب کہ 4541 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 261173 ہے اور 7271 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 20662 اور ہلاکتیں 222 ہو چکی ہیں۔ اس کے علاہ خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 103419 اور 2796 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 15137 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 423 افراد انتقال کرگئے۔جبکہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5163 اور 103 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 68665 ہے اور اب تک 626 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے