مصدق ملک

وفاقی وزیر مصدق ملک نے قوم کو بڑی خوشخبری سنادی

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر مصدق ملک نے قوم کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے وقت میں قیمتوں میں کمی آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی بحالی موجودہ حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نوازشریف کو نااہل کیا گیا، روٹی چوری کرنے والے کو سزا اور ہیرے جواہرات کے چور کو پوچھا نہیں جاتا۔ گذشتہ حکومت نے اربوں روپے کی پرتعیش گاڑیاں خریدیں۔

مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے عارف نقوی کی کمپنی کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچایا، عمران خان قانون کی دھجیاں اڑا رہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان لوگوں کے بچوں کو جیلوں میں جھونکنا چاہتے ہیں، عمران خان نوجوانوں سے کہتا ہے میرے گھر کے باہر آو مجھے گرفتار نہ کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے