کیا آپ جانتے ہیں؟ راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم کے ایک کانسرٹ کا معاوضہ کتنا ہے

کراچی (پاک صحافت) بین الاقوامی شہرت رکھنے والے پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم ایک کانسرٹ میں پرفارم کرنے کے لیے خطیر معاوضہ وصول کرتے ہیں جس کا انکشاف گلوکار نعیم عباس روفی نے کیا۔ یوٹیوبر نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے نعیم عباس روفی نے کہا کہ ‘پاکستان کے سب سے مہنگے ترین گلوکار راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم ہیں’۔

تفصیلات کے مطابق کانسرٹ میں پیسے لینے کے سوال پر گلوکار نے انکشاف کیا کہ ‘راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم امریکا میں اپنے ایک کانسرٹ کے لیے تقریباََ 70 ہزار ڈالرز یعنی ایک کروڑ 96 لاکھ روپے وصول کرتے ہیں’۔ انہوں نے بتایا کہ ‘پاکستان میں یہ ایک کانسرٹ کرنے کے تقریباََ 80 لاکھ یا پھر پورے ایک کروڑ روپے وصول کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ انہوں مزید بتایا کہ اگر اُنہیں کسی کارپوریٹ ایونٹ میں بہت بڑا جھٹکا دینا ہو تو پھر یہ 2 کروڑ روپے تک کی ڈیمانڈ بھی کردیتے ہیں’۔ نعیم عباس روفی نے یہ بھی بتایا کہ ‘راحت فتح علی خان شادی کے پروگرام میں بھی پرفارم کرلیتے ہیں لیکن عاطف اسلم نہیں کرتے’۔

 

یہ بھی پڑھیں

سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ کی دھوم

(پاک صحافت) پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیجنڈری گلوکار سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے