مریم نواز

نومنتخب رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی لاہور کے جنرل سیکریٹری ن لیگ میں شامل

لاہور (پاک صحافت) نو منتخب رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی لاہور کے جنرل سیکریٹری ن لیگ میں شامل ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی وسیم قادر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف سے ملاقات کی اور ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

مریم نواز سے ملاقات کے موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما ملک سیف الملوک کھوکھر بھی موجود تھے۔ وسیم قادر نے ن لیگ کے قائد اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

انھوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام اور دوستوں کی مشاورت سے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو رہا ہوں۔ ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے وسیم قادر کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے انھیں مبارکباد پیش کی۔

واضح رہے کہ الیکشن 2024 میں این اے 121 لاہور سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار وسیم قادر نے ن لیگ کے سینئر رہنما شیخ روحیل اصغر کو شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے