رانا ثناءاللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ پانچ روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ اہلخانہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے پانچ روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ آج دن 11 بجے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے جدہ کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔ وزیر داخلہ سعودی عرب میں عمرے کی ادائیگی اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری کی سعادت حاصل کریں گے۔ اور ملک و قوم کے لئے خصوصی طور پر دعا کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ دورہ سعودی عرب کے دورے کے دوران سعودی ہم منصب اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی پر سعودی حکام سے بات چیت بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے