شرجیل میمن

عمران خان اب عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان کا سارا جھوٹ، فراڈ اور چوری پکڑی گئی ہے، عمران خان اب عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان پی ٹی آئی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیں، عمران خان نے کہا کہ بھتے کی پرچیاں پی ٹی آئی رہنماؤں کو بھیجی جارہی ہیں، عمران خان نے کہا طالبان کو خیبرپختونخوا میں سازش کے تحت فعال کیا جارہا ہے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خا ن پی ٹی آئی خیبرپختونخوا حکومت سے بھی مستعفی ہوں، کیا بھتے سے متعلق بات پر عمران خان غلط بیانی کررہے ہیں یا ترجمان، ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا تھا بھتہ واقعات کم ہیں، خیبرپختونخوا حکومت کس کی ہے؟ دہشتگرد آئے اور دہشتگرد چھڑا کر چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی کو عمران خان نے وزیر اعلی ٰبنایا، انہوں نے بھی کہا شہبازگل کو ایسا بیان نہیں دینا چاہیے، سیاستدان عوامی نمائندہ ہوتا ہے، انہیں ہر سوال کا جواب دینا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے