اسلام آباد اسکول

وفاقی دارالحکومت میں شدید گرمی کے باعث اسکول کے 25 بچے بیہوش

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی دارالحکومت میں بجلی نہ ہونے کے نتیجے میں شدید گرمی کے باعث ایک اسکول کے پچیس بچے بیہوش ہوگئے ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو کے گورنمنٹ فیڈرل اسکول میرہ میں شدید گرمی کی وجہ سے پچیس بچے بے ہوش گئے ہیں۔ اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچوں کو گرمی کی وجہ سے نکسیر آنا شروع ہو گئی تھی۔ بچوں کے سر پر پانی ڈال کر نکسیر کو روکنے کی کوشش بھی کی گئی۔

اسکول انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ واپڈا کو بجلی نہ ہونے کی اطلاع بھی دی تھی۔ بچوں کو طبی امداد دینے کے لئے نزدیکی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسکول میں کل بچوں کی تعداد 200 ہے۔ اسکول میں بجلی نہ ہونے کے باعث چھٹی دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے