ناصر حسین شاہ

وفاقی حکومت کی طرف سے 2013 کے بعد کوئی سپورٹ نہیں ملی، ناصر شاہ

کراچی (پاک صحافت) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو سندھ دشمن حکومت قرار دیتے ہوئے  کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے 2013 کے بعد صوبے کو کوئی سپورٹ نہیں ملکی۔  ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت سندھ پر کوئی توجہ نہیں دے رہی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔  کراچی کی ترقی سے متعلق ان کاکہنا تھا کہ  اگلے سال جنوری یا فروری میں ریڈلائن کا سنگ بنیاد رکھ دیا جائے گا اور 200 بسیں بھی کراچی آ جائیں گی۔

واضح رہے کہ پروگرام کے دوران سید ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن کے کہنے پر بلدیاتی قانون میں ٹاؤن سسٹم کا مطالبہ مان لیا، واٹر بورڈ اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میں میئر کا کردار مانگا گیا، وہ بھی دے دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ بلدیاتی بل میں منتخب نمائندوں کو زیادہ اختیارات دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے