بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں مرکز سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی۔ بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں مرکز سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنانے میں کامیاب ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی ہے۔ اس دوران انہوں نے کہا ہے کہ غیر جمہوری عناصر ہمیشہ پیپلز پارٹی کے عوام دوست پروگرامز کو روکنے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ ہماری جماعت آئندہ انتخابات میں ملک بھر میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔

بلاول بھٹو نے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو ہدایت کی کہ سندھ کی عوامی حکومت اپنے عوام دوست ایجنڈا پر کام جاری رکھے۔ ملاقات میں مراد علی شاہ نے سیاسی صورتحال اور پارٹی معاملات پر چیئرمین پیپلزپارٹی کو بریفنگ دی اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے بھی بلاول بھٹو کو آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے