شیری رحمان

محترمہ بے نظیر بھٹو کا قتل انسانیت کا قتل تھا، شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شیری رحمان نے بینظیر بھٹو کی 15ویں برسی کے موقع پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کا قتل انسانیت کا قتل تھا۔ شہید بی بی پاکستان کے عوام کے لیے ایک امید تھیں، قاتلوں نے عوام سے ان کی امید چھین لی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شيرى رحمٰن نے لکھا ہے کہ بےنظیر بھٹو شہید کے 15 ویں یومِ شہادت پر ان کو سلام پیش کرتی ہوں۔ نے کہا ہے کہ آج کے دن ہم سے ہماری قائد اور پاکستان کا مستقبل چھینا گیا۔ وفاقى وزير نے لکھا ہے کہ شہید بی بی تمام صوبوں کی زنجیر تھیں، قاتلوں نے بے نظیر بھٹو کو قتل کر کے ملک توڑنے کی کوشش کی جسے آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر ناکام بنایا۔

واضح رہے کہ شیری رحمان نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مزید لکھا کہ شہید بی بی نے نظر بندی، قید، جلا وطنی اور دیگر سختیاں برداشت کیں، اپنے والد، بھائیوں اور کارکنان کے جنازے اٹھائے۔ پیپلز پارٹی کی رہنما شيرى رحمٰن نے یہ بھی لکھا ہے کہ شہید بی بی کی عوام، آئین، پارلیمان اور ملک کے لیے سیاسی جدوجہد ان کے نام کی طرح بے نظیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے