خواجہ سعد رفیق

آزاد کشمیر میں میں اگر ڈسکہ والی دھاندلی نہ ہوئی تو نتائج ن لیگ کے حق میں ہوں گے، سعید رفیق

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ نے کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے آزاد کشمیر الیکشن سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں اگر ڈسکہ والی دھاندلی نہ ہوئی تو نتائج نون لیگ کے حق میں ہوں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ کشمیری ووٹر بڑا باشعور ہے، وہ ایسی غلطی نہیں کریں گے جو 2018ء میں کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت کے باہر مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے اپنے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی عوام میں جانے کا وقت آئے گا لوگ پی ٹی آئی کو بری طرح مسترد کر دیں گے۔ یہ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن کے مطابق پاکستان کو چلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ  ملک میں بڑھتی مہنگائی سے متعلق بات کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ مہنگائی کا جن مکمل بے قابو ہو چکا ہے، جو بجٹ پیش کیا گیا مکمل فیل بجٹ ہے۔ اس موقع پر ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمۂ صحت بری طرح ناکام ہو چکا ہے، کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے فنڈز کے باوجود مناسب انتظام نہیں کیا گیا، ویکسین کبھی ملتی ہے اور کبھی ختم ہو جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …