حمزہ شہباز

الیکشن کمیشن کا پنجاب حکومت کیخلاف ریفرنس بھیجنے کا اعلان خوش آئند ہے۔ حمزہ شہباز

لندن (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا پنجاب حکومت کے خلاف سپریم کورٹ ریفرنس بھیجنے کا اعلان خوش آئند ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت آئین و قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کروانے میں غیر سنجیدہ ہیں جبکہ پی ٹی آئی نے پہلے بھی 58 ہزار منتخب نمائندوں کو گھر بھیج دیا تھا۔

نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز کا مزید کہنا ہے کہ ہماری حکومت نے مختصر عرصے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے نیا بلدیاتی قانون بنایا جبکہ تحریک انصاف نے آتے ہی اسے پھر سے متنازعہ قانون سے بدل دیا ہے، یہ متنازعہ ای وی ایمز پر مشکوک الیکشن کروانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہمارے بنائے ہوئے متوازن قانون کو بحال کر کے فوری بلدیاتی الیکشن کروائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے