وزیراعظم شہباز شریف

وفاقی حکومت بلوچستان کے مسائل حل کرنے کی خواہاں ہیں، وزیر اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے مسائل حل کرنے کی خواہاں ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایران سے بجلی کا معاہدہ ہوگیا ہے اور 100 میگا واٹ کا کام جلد مکمل کرلیا جائیگا۔ چین پاکستان کا بہترین دوست ہے جس نے گوادر کے شہریوں کو 3 ہزار 700 سولر پینلز فراہم کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گوادر میں وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہاں ماہی گیروں نے اپنے مسائل سے ہمیں آگاہ کیا ہے، انہیں کششتیوں کے لئے انجن فراہم کیے جائینگے جس کی تقسیم کے بعد مینٹننس کی ذمہ داری کمپنی کی ہوگی اور 2 ہزار کشتیوں کے انجن کی تقسیم میرٹ پر ہوگی اور یہ عمل 3 ماہ میں مکمل ہوجائے گا۔

واضح  رہے کہ اس موقع پر وزیر اعظم نے مزید کہا کہ گوادر میں پانی کے پرانے پائپس تبدیل کردیئے جائیں گے اور یہ کام رواں سال ماہ ستمبر تک مکمل کرلیا جائیگا جس کے بعد پانی کی مستقل فراہمی شروع ہوجائیگی۔ بلوچستان کے لئے بجٹ میں 100 ارب روپے رکھے گئے ہیں اور یہاں کی عوام کے لئے ترقی کی سوچ اور بجٹ متخص کرنا ان پر احسان نہیں ان کا حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم تعینات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی پرائم منسٹر (نائب وزیراعظم) تعینات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے