حنیف عباسی

حقیقی معنوں میں یہ حکومت پھولوں کی سیج نہیں، حنیف عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ حقیقی معنوں میں یہ حکومت پھولوں کی سیج نہیں ہے، مسائل ہم سب کو مل کر حل کرنا ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ شہباز شریف کو وزیرِ اعظم کے 200 ووٹ پڑیں گے، شہباز شریف وزیرِ اعظم ہی منتخب نہیں ہوں گے بلکہ کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 16 ماہ کی حکومت کا ڈنکے کی چوٹ پر دفاع کرتا ہوں، پاکستان ڈیفالٹ کی طرف جا رہا تھا، ہم سب نے مل کر بچایا۔

واضح رہے کہ حنیف عباسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ سروے میں لوگوں نے کہا پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں شفاف انتخابات ہوئے، کے پی میں 70 فیصد لوگوں نے کہا کہ دھاندلی ہوئی ہے، ایک پارٹی ہے جو کہتی ہے میں نہ مانوں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے