مصدق ملک

وزیر پیٹرولیم کا پیٹرول اور ڈیزل کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے پیٹرول اور ڈیزل کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے پیٹرول اور ڈیزل کا ذخیرہ کرنے والوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ باز رہیں ورنہ سخت کارروائی ہوگی، ملک میں 20 دن کا پٹرول اور 29 دن کا ڈیزل ہے، کوئی پمپ ڈرائی نہیں ہوگا، ڈیلرز ایسوسی ایشن حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، کسی کو بلاوجہ تنگ نہیں کیا جائے گا۔

مصدق ملک کا مزید کہنا ہے کہ دو اضلاع میں 900 چھاپے مارے، تقریباً 8 لاکھ روپے کے جرمانہ اور 21 مقدمات درج کیے گئے، 7 پٹرول پمپ سیل کردیئے گئے، آئل کمپنیوں کو بھی واضح کردیا کہ پیٹرول پمپس پر پٹرول فراہم کریں ورنہ کارروائی ہوگی اور 2 دن میں رپورٹ لے کر عوام کے سامنے آوں گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں چھاپے مارے گئے، غیر قانونی سٹوریج کو سیل کیا گیا، شورکوٹ میں غیرقانونی سٹوریج کو سیل کیا گیا، سلطان باہو میں جرمانہ کیا گیا، ماچھی کے قریب ڈیپو کے قریب غیر قانونی سٹوریج کو سیل کیا گیا ہے، وہاڑی میں 8 وئیر ہاﺅس سیل کیے گئے ہیں، یہ کارروائی جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے