مریم نواز

پاکستان کو مشکلات کے بھنور سے صرف مسلم لیگ ن نکال سکتی ہے۔ مریم نواز

ایبٹ آباد (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مشکلات کے بھنور سے صرف مسلم لیگ ن ہی نکال سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کو جس گروہ نے نکالا، اس کا سرغنہ عمران خان ہے، آج نوازشریف کے مخالفین کہہ رہے ہیں ان کے ساتھ زیادتی ہوئی۔ صوبہ ہزارہ بنانے میں عوام کے ساتھ ہوں، خیبرپختونخوا میں جتنے بھی منصوبے ہیں ان پر نواز شریف کا نام لکھا ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ہزارہ موٹروے ہو، میٹرو بس یا بجلی گھر سمیت تمام منصوبے نوازشریف نے شروع کئے۔ خیبرپختونخوا کو فنڈز نہیں، صرف نوازشریف کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا معاہدہ عمران خان نے کیا، آج جس مہنگائی کا سامنا عوام کررہے ہیں وہ عمران خان کا کارنامہ ہے۔ بعد میں آئی ایم ایف کا معاہدہ پھاڑ کر زمان پارک کے بنکر میں چھپ گئے، اب کس بات کا رونا رو رہے ہو۔ تمہیں عدالت جاتے ہوئے پلاسٹر نہیں تمھارے جرائم روکتے ہیں۔ تمہیں علم میں ہے تم نے چوری کی ہے، عدالت بلاتی ہے تو پلاسٹر دکھا دیتے ہو۔ خود ماضی کا حصہ بن گئے اور ملک کو دلدل میں دھکیل دیا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے