شرمیلا فاروقی

این اے 249 میں صرف ایک پارٹی نہیں بلکہ پوری اپوزیشن کامیاب ہوئی ہے۔ شرمیلا فاروقی

کراچی (پاک صحافت) شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں صرف ایک پارٹی کو نہیں بلکہ پوری اپوزیشن کو کامیابی ملی ہے۔ اور نااہل حکومت کے خلاف یہ کھلا ریفرنڈم ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما شرمیلا فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں اور کراچی کے عوام نے اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کیا۔ یہ صرف پیپلزپارٹی کی کامیابی نہیں بلکہ تمام اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ کامیابی ہے۔

رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کا مزید کہنا ہے کہ این اے 249 کراچی کا ضمنی انتخاب نااہل حکومت کے خلاف عوام کا کھلا ریفرنڈم ہے۔ یاد رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے قادر مندوخیل جیت چکے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل دوسرے نمبر پر رہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے