عطا تارڑ

پنجاب حکومت بنی گالہ سے ریموٹ کنٹرول سے چلائی جارہی ہے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت بنی گالہ سے ریموٹ کنٹرول سے چلائی جارہی ہے، عمران خان پرویز الہی کو چابی کے ذریعے چلا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے شہباز گل کیس کا بدلہ لینے کے لیے ہم پر مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ہم پر جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں پتہ چل رہا ہے پرویز الٰہی کی حکومت آئی ہے لیکن ہم وہ جماعت نہیں جو کیسز سے گھبرا جائے، ہم ڈٹ کر اس فسطائیت کا مقابلہ کریں گے اور سرخروہوں گے۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ پرویزالٰہی نے نجی گارڈز کواسمبلی میں داخل کرایا تھا اور ان پر کوئی تشدد نہیں ہوا، پائیوڈین لگا کرپٹیاں باندھی گئیں تھیں جبکہ ڈپٹی اسپیکر کو مار پڑتے سب نے دیکھا تھا۔ کسی کے خلاف ثبوت ہیں تو ضرور کارروائی کریں لیکن اس وقت شہباز گل کے مقدمے کا بدلہ ہم سے لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 25 مئی کو آپ نے ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی اور جان دینے والے پولیس والے کا مذاق اڑایا اور اب وزارت داخلہ پنجاب ملک دشمن بیانیے کا تحفظ کرنے میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے