اعظم سواتی

ڈہرکی ٹرین حادثہ، وزیر ریلوے نے اپنی غلطی اور غفلت کا اعتراف کرلیا

لاہور (پاک صحافت) گزشتہ دنوں ڈہرکی میں پیش آنے والے ٹرین کے افسوسناک واقعے کی غلطی اور غفلت کا اعتراف بالآخر وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما اور وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی  نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈہرکی ٹرین حادثہ محکمہ ریلوے کی غفلت سے پیش آیا ہے۔ غفلت برتنے کی وجہ سے جن لوگوں کو نوکری سے معطل کیا ہے ان کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے۔

وزیر ریلوے اعظم سواتی کا مزید کہنا تھا کہ اب مزید انتظار نہیں کرسکتے، ایم ایل ون کو لے کر ہی آگے چلنا ہوگا، ایم ایل ون کے بغیر آگے نہیں چل سکتے۔ ہم نے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کا قانون پاس کیا ہے، ریلوے کی ساری چیزیں آؤٹ سورس کررہے ہیں، اسپتالوں اور اسکول کالجز سمیت ریلوے کی تمام چیزیں اب آؤٹ سورس کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے