بلاول بھٹو

احساس کفالت پروگرام دراصل بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ہی ہے۔ بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ احساس کفالت پروگرام دراصل بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ہی ہے جسے پیپلزپارٹی کی حکومت نے شروع کیا تھا لیکن اب عمران خان اسے نیا منصوبہ قرار دے کر جھوٹ بول رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹ اور دھوکے کو یوٹرن کا نام دے کر اس پر فخر کرنا عمران خان کے مزاج کا حصہ بن چکا ہے، عمران خان نے بے نظیر انکم سپورٹ کا نام بدل ڈالا لیکن عوام کوپتہ ہے کہ احساس کفالت پروگرام دراصل بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام ہی ہے۔

بلاول بھٹو کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ عمران خان کی غربت میں کمی کے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چوری پکڑی جاچکی ہے۔ عمران خان بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام کچھ بھی رکھ دیں عوام سب جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان منصوبوں، اداروں اور عمارتوں کے نام بدلنے سے عوام کے دلوں سے بے نظیر بھٹو کا نام نہیں مٹاسکتے۔ سندھ حکومت نے اپنے عوام دوست اقدامات سے صوبے کی فی کس آمدنی کو ملک بھر میں سب سے زیادہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے