چہلم امام حسین

چہلم امام حسین کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کیلئے پاک فوج اور سول آرمڈ فوسز تعینات

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی حکومت نے چہلم حضرت امام حسین کے موقعے پر ملک بھر میں سیکیورٹی کیلئے پاک فوج اور سول آرمڈ فوسز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ چہلم امام حسین کے موقعے پر پاک فوج، سول حکومت کی مدد کیلئے سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے گی، پاک فوج کے ساتھ رینجرز، ایف سی اور دیگر فورسز کی بھی سیکیورٹی خدمات سرانجام دیں گی۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوان پہلے ہی سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے کاموں پر مامور ہیں، پاک فوج سیلاب ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ چہلم کی سیکیورٹی کیلئے بھی اپنی خدمات دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چہلم امام حسین کے موقعے پر امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تمام فورسز کا استعمال کیا جائے گا، وزارت داخلہ میں قائم سینٹرل کنٹرول روم سے تمام جلوسوں اور سیکیورٹی کے معاملات کو مانیٹر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے زائد المیعاد شناختی کارڈز پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے