رانا ثناءاللہ

نوازشریف کے پاکستان کو سازش کے تحت پیچھے دھکیلا گیا۔ رانا ثناءاللہ

پتوکی (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے پاکستان کو سازش کے تحت پیچھے دھکیلا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے پتوکی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 90 کی دہائی میں ملک ترقی کر رہا تھا، یورپ سے وفود آتے تھے۔ نواز شریف نے دہشت گردی کا خاتمہ کیا اور ملک کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کی بدولت پاکستان ایٹمی قوت بنا اور قائم و دائم ہے، مریم نواز اس بیانیے کو لے کر چل رہی ہیں، لوگوں کو نواز شریف پر اعتماد ہے، ن لیگی قائد نے پاکستان کو مستحکم کیا۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، آئی ایم ایف سے معاہدہ ہم نے نہیں کیا جس کی سزا ملک بھگت رہا ہے، ملک کو اس بھنور سے نکالیں گے۔ ہمارا بیانیہ پاکستان کی ترقی کا بیانیہ ہے، جسے مریم نواز لے کر چل رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے