اسحاق ڈار

وزیر خزانہ نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے 12 ارب روپے کی منظوری دیدی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے 12 ارب روپے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سیلاب سے تیس ارب ڈالر کا نقصان ہوا، سیلاب متاثرین کی مکمل مالی امداد کیلئے 16.3 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔ سیلاب متاثرین کو بالکل بھی نہیں بھولنا چاہئے، سیلاب زدہ علاقوں میں 11 بلین ڈالر کے منصوبے ہوں گے۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے این ڈی ایم اے کو 12 ارب کی منظوری دی۔ اچھے کام کی نیت کریں تو پھر اللہ تعالی بھی مدد کرتا ہے، مستحق خواتین کی مدد کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ حالیہ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر سندھ ہوا، سندھ حکومت نے متاثرین کی بحالی کیلئے727 ملین ڈالر کا پراجیکٹ شروع کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عبدالقادر پٹیل

پی ٹی آئی والے جیل پر حملہ کر کے عمران خان کو چھڑانے کی تیاری کررہے۔ عبدالقادر پٹیل

اسلام آباد (پاک صحافت) عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے جیل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے