وزیراعظم شہباز شریف

عمران خان کا بس چلے تو پریس کانفرنس ختم ہونے سے پہلے مجھے جیل بھیج دیں، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا بس چلے میری پریس کانفرنس ختم ہونے سے پہلے ہی وہ مجھے جیل بھیج دیں۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے صدراور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا تھا کہ 48 گھنٹوں سے عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نے تحقیقات کے لیے این سی اے کو درخواست دی ہے، 9 دسمبر 2019ء کو شہزاد سلیم این سی اے حکام سے ملے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ میرے خلاف کرپشن، رشوت اور منی لانڈرنگ کا پس منظر بتایا، ممکنہ تحقیقات کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ آخر میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ سال آج ہی کے دن مجھے گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے