شیری رحمان

تجربات کے بغیر عام انتخابات ای وی ایم کے ذریعے کرانا ناقابل فہم ہے، شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور سینیٹر شیری رحمان کاکہنا ہے کہ تجربات کے بغیر عام انتخابات ای وی ایم کے ذریعے کرانا ناقابل فہم ہے۔ شیری رحمان نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ای وی ایم ہیک یا جام ہو سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر الیکشن کمیشن کی جانب سے ای وی ایم پر خدشات کے اظہار کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے استعمال پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کو خدشہ ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہیک اور جام ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ شیری رحمان نے جاری بیان میں مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے مطابق ہیک اور جام ہونا دو ایسے تحفظات ہیں جو ای وی ایم کے ذریعے ہونے والے انتخابات پر سنجیدہ سوالات کھڑے کریں گے۔ تجربات کے بغیر عام انتخابات ای وی ایم کے ذریعے کرانا ناقابل فہم ہے، دنیا میں کہیں پر بھی پائلٹ ٹیسٹنگ کے بغیر انتخابات نہیں ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے