اسحاق ڈار

وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف معاہدے کی دستاویز قومی اسمبلی میں پیش کردی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف معاہدے کی دستاویز قومی اسمبلی میں پیش کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ نواں ریویو ہونا چاہیے، آئی ایم ایف سے معاہدے کی دستاویز قومی اسمبلی میں پیش کر دی ہے، یہ کام شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ تمام دستاویز وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے، ان تمام دستاویز کی نقول قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی لائبریری میں بھی بھجوا رہا ہوں۔ گزشتہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے سبب ملک کی معیشت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے جو معاہدہ کیا ہے اس کی تفصیلات ایوان میں پیش کر رہا ہوں، اس کا مقصد یہ ہے کہ اراکین پارلیمنٹ کو اس کی تفصیلات کا علم ہوسکے۔ آئی ایم ایف کا نواں جائزہ نومبر 2022ء میں تھا، دسواں ریویو فروری 2023ء میں ہونا تھا، جبکہ گیارہواں ریویو 2023ء میں ہی ہونا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے