نواز شریف

عوام کا پہلا مسئلہ معاشی ہے سیاسی نہیں۔ نوازشریف

لندن (پاک صحافت) سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کا پہلا مسئلہ معاشی ہے سیاسی نہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دل چاہتا ہے ابھی وطن واپس چلا جاؤں، جلد وطن واپسی پر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ مشاورت جاری ہے لیکن اس حوالے سے تاریخ طے نہیں ہوئی۔ پاکستان کے عوام کا پہلا مسئلہ معاشی ہے سیاسی نہیں، الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے، حکومت کو اب صرف کام کرنا چاہیے۔

نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا لانگ مارچ مکمل ناکام ہو گیا، عمران خان کی ناکام سیاست طعنہ زنی سے آگے نہیں بڑھ سکی، انہوں نے ملک میں جھوٹ، نفرت اور تقسیم کے بیج بوئے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ سیاسی عدم استحکام اور نفرت و انتقام کی سیاست کے خلاف ہے، ملک کو معاشی اقتصادی میدان میں کھڑا کرنا حکومت کی پہلی ترجیح ہے، اتحادیوں کے ساتھ مل کر ملک کو بحران سے نکال لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

حکومت سوشل میڈیا سے متعلق قانون سازی پر کام کررہی ہے۔ وزیر قانون اعظم نذیر

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت سوشل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے