وزیر خارجہ بلاول بھٹو ایران

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ایرانی ہم منصب سے اہم ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر امیر عبداللہیان سے ایک اہم ملاقات کی ہے جس میں بلوچستان میں لگی آگ کو بجھانے میں تعاون پر ایران کا شکریہ ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ایرانی ہم منصب امیر عبداللہیان سے ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں دو طرفہ برادرانہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ بلاول نے بلوچستان کے جنگل میں لگی آگ بجھانے کیلئے طیارہ بجھوانے پر ایرانی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کشمیر کاز کے لیے ایران کی حمایت کو سراہا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، اقتصادی تعاون کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

 

 

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی اپوزیشن کو ساتھ چلنے کی ایک بار پھر دعوت

اسلام آباد (پاک صحافت) ایوان بالا میں آصف زرداری کے مشترکہ اجلاس کے خطاب پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے