مسلم لیگ ن

تربت میں فائرنگ سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اسلم بلیدی شدید زخمی

تربت (پاک صحافت) نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سابق صوبائی وزیر اور موجودہ مسلم لیگ (ن) کے قومی اسمبلی کے امیدوار میر اسلم بلیدی شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر اور موجودہ این اے 258 سے قومی اسمبلی کے امیدوار قبائلی و سیاسی رہنماء میر اسلم بلیدی تربت میں میر عیسی خان پارک میں معمول کی چل قدمی (واک) کر رہے تھے کہ گاڑی سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے ان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ زخمی رہنماء کو فوری طور پر ٹیچنگ اسپتال تربت منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق انہیں دو گولیاں لگی ہیں ایک کندھے پر اور دوسری ٹانگ پر خون زیادہ بہہ جانے سے ان کی حالت تشویشناک ہے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

واضح رہے کہ میر اسلم بلیدی سابق صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی کے تایا ہے اور وہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 258 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے