عثمان انور

زمان پارک میں آپریشن کے بعد آئی جی پنجاب کیجانب سے تفصیلات جاری

لاہور (پاک صحافت) زمان پارک میں آپریشن کے بعد آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تفصیلات جاری کر دیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہائیکورٹ نے یہ واضح کیا کہ تفتیش کے عمل کو نہیں روکا جاسکتا، کوئی بھی عدالت یہ نہیں کہہ سکتی کہ اس کو کسی بھی طرح سے روکا جائے، ہم عدالت کے شکر گزار ہیں، انہوں نے قانون کی حکمرانی کی بات کی، اگر گھر میں جانا ہے تو اس کا سرچ وارنٹ ہونا چاہیے، ساتھ یہ بھی حکم دیا کہ مشاورت کرلیں اور گھر میں جانے کیلئے آسانی ہو، عدالت نے واضح کیا کہ یہ قانونی فرض ہے کہ تفتیش میرٹ پر کی جائے، ہائیکورٹ کے حکم پر تصاویر اور کیمروں کی مدد سے، جیوفینسک کی گئی،، سپیشل برانچ کی رپورٹ اور دیگر ایجنسیوں کے تعاون سے ان لوگوں کی فہرست تیار کی جو مختلف جگہوں سے آتے ہیں اور شرپسندی پھیلاتے ہیں۔

آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کا مزید کہنا تھا کہ ڈی آئی جی آپریشنز افضال، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سہیل سکھیرا، لیڈی پولیس افیسر ایس ایس پی انویسٹی گیشن آفیسر انوش اور ایس پی عمارہ شامل ہیں، لیڈی پولیس کے ساتھ نفری وہاں پر گئی اور ان لوگوں کی پوزیشن کے حوالے سے انہیں گرفتار کرنا شروع کیا، اس پر دوبارہ مزاحمت کی گئی، پولیس پر پتھراﺅ کی گئی، پولیس نے مزاحمت کے باوجود علاقے کو کلیئر کیا، اور ان لوگوں کو گرفتار کیا، ان کی تفصیل جاری کی جائے گی، ان میں سے کوئی شخص بھی ایسا نہیں ہوگا جو بے گناہ ہوگا، تمام لوگوں کی شناخت پریڈ بھی کی جائے گی، انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم آج دو پہر بارہ بجے کے قریب سرچ وارنٹ لیا، یہ گھر کا سر چ وارنٹ ہے، لیڈر شپ سے رابطہ کیا، ہم نے بتایا کہ سر چ کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ وہ یہاں پر نہیں ہیں، ہم وہاں پر پہنچے، ان کا انتظار کیا، ہماری نفری وہاں پر موجود ہیں، اس گھر کے اندر داخل ہونے کیلئے ان کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں، جہاں پولیس پر پٹرول بم پھینکے گئے اور فائرنگ کی بھی آواز آئی، بنٹوں غلیلوں سے فائرنگ کی گئی، ان چیزوں کے پیش نظر ان کو وہاں سے گرفتار کیا۔ وہاں سے اسلحہ برآمد ہوا، وہاں اور بھی موجود ہے، وہاں پر بنکرز بنے ہوئے تھے، ریت کی بوریاں رکھی ہوئی ہیں، نوگو ایریا بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے