شوکت ترین

حکومت نے ایف آئی اے کو شوکت ترین کی گرفتاری کی اجازت دے دی

کراچی (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی گرفتاری کی اجازت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دن رات پاکستان کی ترقی کیلئے کام کررہے ہیں اور کچھ سیاست دان اپنے گھٹیا ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں، عمران خان ساڑھے تین سال اپنے گھٹیا ایجنڈے کو چلاتے رہے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا جس پر عمل کرتے ہوئے ہم یہاں تک پہنچے۔ شوکت ترین کے خلاف انکوائری مکمل ہوگئی ہے اور حکومت نے انہیں گرفتار کرنے کی اجازت دے دی ہے، ایف آئی اے نے شوکت ترین کی گرفتاری کی اجازت مانگی تھی، عمران خان چاہتے ہیں کہ پاکستان عدم استحکام کا شکار رہے۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ایک دوسرے کو چور کہنے اور اب دونوں کا عمران خان کو چور کہنے کے سوال پر رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ پہلے ہم دونوں کو غلطی تھی، ایک دوسرے کے خلاف بات کررہے تھے، اب صحیح بات سمجھ آگئی ہے، ہم دونوں جسے چور کہہ رہے ہیں اصل چور وہی ہے اور اصل چور عمران خان نیازی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے