بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ ارتک بائیو ایبک مختاروچ نے ایک اہم ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ ارتک بائیو ایبک مختاروچ کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان اور کرغزستان کی تجارت میں مزید فروغ کے لئے کاروباری وفود کا تبادلہ ضروری ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ کرغزستان میں ہزاروں پاکستانی طلباء زیرتعلیم ہیں، عوامی سطح پر رابطوں کو سیاحتی و ثقافتی تناظر میں مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کرغزستان تاریخ اور ثقافت کے انمول رشتے میں بندھے ہیں، پاکستان کا سمندری راستہ وسطی ایشیائی ریاستوں کی تجارت میں فروغ کے لئے مزید معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے