فیصل واوڈا

بانی پی ٹی آئی جلاؤ گھیراؤ اور ملک کو تباہ کرنے پر اتر آئے۔ فیصل واوڈا

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جلاؤ گھیراؤ اور ملک کو تباہ کرنے پر اتر آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیں اصول سکھائے مگر خود بھول گئے، بانی پی ٹی آئی جلاؤ گھیراؤ اور ملک کو تباہ کرنے پر اتر آئے۔

فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اب فصلی بٹیرے آگئے ہیں، کسی نے عدم اعتماد لانے کا کہا تھا تو فضل الرحمان اس وقت بول دیتے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ پاکستان میں مارشل لا آسکتا ہے، اتحادی حکومت مشکل سے سوا سال، دو سال نکال سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے