علی ظفر

اگر پی ایس ایل کا گانا عوام کو اچھا نہیں لگا تو بھائی عوام کیلئے ہمیشہ حاضر ہے، علی ظفر

لاہور (پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی گلوکار علی ظفر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 8 کا ترانہ ابھی ریلیز ہی ہوا ہے، اسے ہمیں کچھ وقت دینا چاہیے، انشااللہ اچھا لگے گا، میں عاصم،  فارس  شفیع اور شے گل کا بہت بڑا فین ہوں وہ جو بھی چیز کرتے ہیں اچھی ہوتی ہے۔

علی ظفر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے پہلے تین سالوں میں اسے برانڈ بنایا گیا، اب نئی مینجمنٹ ہے جہاں موجود مارکیٹنگ کے لوگ اپنی سمجھ بوجھ کے مطابق جو اچھا لگتا ہے وہ اس پر عمل کرتے ہیں اور میں ان کی عزت کرتا ہوں لیکن اگر پی ایس ایل کا گانا عوام کو اچھا نہ لگے تو بھائی عوام کیلئے ہمیشہ حاضر ہے۔

خیال رہے کہ ہر پی ایس ایل ترانے کے بعد لوگ علی ظفر کو کیوں یاد کرتے ہی ؟ اس سوال کے جواب پر علی ظفر کا کہنا تھا کہ یہ لوگوں کا پیار اور محبت ہے، پی ایس ایل کا  گانا میں نے باقاعدہ نہیں سنا لیکن امید کرتا ہوں کہ یہ گانا اچھا ہوگا۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کے ترانے میں گلوکار عاصم اظہر  فارس شفیع اور شے گل نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نیٹ فلکس نے ’پشپا 2‘ کے ڈیجیٹل حقوق 275 کروڑ روپے میں خرید لیے

(پاک صحافت) آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے جنوبی بھارت کے سپر اسٹار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے