مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب کا بھارتی حکومت کے رویوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) بی جے پی رہنما کے گستاخانہ بیان پر وزیر اطلاعات  مریم اورنگزیب نے بھارتی حکومت کے رویوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ بی جے پی راہنماﺅں کے گستاخانہ بیانات کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، یہ بی جے پی کی انتہاء پسندانہ اور فتنہ پرور سوچ کا ایک اور ثبوت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ خاتم المرسلین نبی رحمت حضرت محمد (ص) کی ناموس میں گستاخی کرکے بی جے پی کے راہنماﺅں نے خود کو پست ثابت کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام انسانوں کے لئے رحمت بن کر آنے والے نبی اکرم (ص) کے پاک سیرت و کردار کا مطالعہ کرنے والا کوئی بھی نیک الفطرت انسان ان کا احترام اور ادب کئے بغیر نہیں رہ سکتا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ عالمی برادری بین المذاہب ہم آہنگی اور مقدس ہستیوں کے احترام کی عالمی تحریک کے منافی بھارتی حکومت کے رویوں اور اقدامات کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کے بنیادی حقوق، مذہبی آزادیوں اور بنیادی انسانی حقوق کا مجرم ہے، اسے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے