کورونا ٹیسٹ

وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا،  جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر دیا۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان  نے بھی وزیر اعظم کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی ہے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان کاکہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد وہ اپنے گھر میں ہی قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصدیق کی کہ ‘عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے’۔وزیراعظم نے جمعرات کو ویکسین لگوائی اور پھر اسی دن اسلام آباد میں ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح بھی کیا جس میں زلفی بخاری سمیت دیگر لوگ ان کے ساتھ موجود تھے۔اس کے بعد وزیراعظم نے کویت کے وزیرخارجہ سے بھی ملاقات کی جس میں ان سے دستاویزات کا بھی تبادلہ ہوا۔

واضح رہے کہ اس کے علاوہ وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز سوات موٹر وے کا دورہ بھی کیا تھا اور اس موقع پر وزیر مواصلات مراد سعید اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان بھی موجود تھے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل انڈس اسپتال کے سی ای او  ڈاکٹر عبدالباری کا کہنا تھا کہ   ویکسین لگنے کے بعد کورونا مثبت نہیں آتا، وزیراعظم کو ویکسین لگانے سے قبل ہی کورونا کا ایکسپوژر ہوا ہو گا کیونکہ ویکسین لگانے کے بعد کورونا نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے