خواجہ سعد رفیق

پی ٹی آئی کے چار سالہ دور میں ریلوے کا برا حال ہوگیا ہے۔ وزیر ریلوے

لاہور (پاک صحافت) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے چار سالہ دور میں ریلوے کا برا حال ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 56 کوچز پاکستان پہنچ گئی ہیں، کوچز خریداری میں تاخیر سے اخراجات زیادہ آئے، ریلوے کا منافع 18 سے 54 ارب تک پہنچایا، آئندہ کوچز کی تیاری پاکستان میں ہی ہوگی، کیریج فیکٹری کو بھی اپ گریڈ کررہے ہیں۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ 46 بوگیاں پاکستان آچکی ہیں ، پروجیکٹ 2017 میں بنایا، تاخیر ہونے سے اس کی لاگت بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوکو موٹوز کیلئے دوسرے ملکوں پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے، پچھلے چار سال میں ایک بھی لوکو موٹوز کوچ نہیں خریدی گئی ہمارے ہاں پالیسیوں کا تسلسل نہیں، اداروں کو چلانا مشکل ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے